• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ، فتنہ الہندوستان کے حملے میں میجر سمیت 3 جوان شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی/کوئٹہ(جنگ نیوز/نمائندہ جنگ) بلوچستان کے علاقے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندستان کے دہشتگردوں کے بم حملے میں میجر سمیت 3سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ فورسز کے کلئیرنس آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہ فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے مستونگ ضلع میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو ایک دیسی ساختہ بم کے ذریعے نشانہ بنایا۔اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں، وطن کے تین بہادر سپوت شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے، شہداء میں میجر محمد رضوان طاہر،نائیک ابنِ امین ،لانس نائیک محمد یونس شامل ہیں ، میجر رضوان شہید ایک نڈر اور فرض شناس افسر تھے، جنہوں نے کئی انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لیا اور ہمیشہ اپنی ٹیم کی قیادت فرنٹ سے کی۔

اہم خبریں سے مزید