• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کو فی کس 58 لاکھ، 71 ہزار روپے ملنے کا امکان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ کے فیصلے سے مخصوص نشستوں پر بحال اراکین قومی اسمبلی کو فی کس 58 لاکھ ، 71 ہزارروپے ملنے کا امکان ، 18 اراکین قومی اسمبلی سال بھر کی تنخواہوں کی وصولی کے منتظر ہیں ، پرانی تنخواہیں دینی ہیں یا نہیں؟ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہ کرسکا، فنانس ڈیپارٹمنٹ رہنمائی کا منتظر ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر کی منظوری کے بعد رواں اجلاس کے دوران فیصلہ متوقع ہے، جنوری 2025ء سے ایم این اے کی تنخواہ 7 لاکھ 30 ہزار ہوچکی ہے، منظوری کی صورت میں ہر ایم این اے کو 58 لاکھ 71 ہزار روپے بقایا جات ملنے کا امکان ہے، 18 ایم این ایز کو ادائیگی کیلئے مجموعی طور پر 10 کروڑ 56 لاکھ روپے درکار ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید