اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپورٹر )رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے مہینے جولائی میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 44.16 فیصد کے بڑے اضافے سے 2 ارب 75 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا، جولائی میں برآمدات سالانہ بنیادوں پر 16.91 ، ماہانہ 8.88 فیصد اضافے سے 2 ارب 69کروڑ 70لاکھ ڈالرزرہیں، پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق جولائی میں برآمدات سالانہ بنیادوں پر 16.91فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 8.88 فیصد اضافے سے 2ارب 69کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں ۔