• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم تارڑ سنجیدہ نہیں، کٹھ پتلیوں سے مذاکرات نہیں کرینگے، عمر ایوب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ سنجیدہ نہیں، کٹھ پتلیوں سے مذاکرات نہیں کریں گے، اعظم نذیر تارڑ نے سیاسی   انتقامی کارروائیوں کو روکنے کے لیے تحریک انصاف کے ساتھ بند کمرے میں بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل نکالنے کی بات حجت تمام کرنے کے لیے کی ہے ، اُن کا مقصد گپ شپ کرنا ہے یہ سنجیدہ نہیں ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ ماضی میں بھی مذاکرات ہوتے رہے ہیں جس میں ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ ہماری بانی تحریک انصاف سے ایسی جگہ ملاقات کرادیں جہاں مانیٹرنگ نہ ہورہی ہو تو حکومت نے بے بسی کا اظہار کیا تھا، عمر ایوب نے کہا کہ ہم کٹھ پتلیوں سے کیا مذاکرات کریں؟،فنانس بل میں ان کی تجویز تھی کہ سیاستدانوں کی طرح سول و ملٹری بیوروکریٹس، ججز اور میڈیا مالکان کے اثاثے بھی پبلک ہوں مگر حکومت نے مسترد کر دیا۔ پروگرام کے دوران عمر ایوب نے کہا میرے حلقے میں بائی الیکشن پر اسٹے ہوگیا ہے، پشاور ہائی کورٹ نےشبلی فراز اور میرے الیکشن کو دوبارہ کرانے کے نوٹی فیکشن کو اسٹے کردیا ہے، عمر ایوب نے کہا کہ ان پر اس وقت قتل سمیت 788 دفعات لگ چکی ہیں۔ رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا کہ بائی الیکشن سے متعلق عمران خان کی ہدایات کا علم نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید