اسلام آباد(رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) پاکستان میں 47فیصد آبادی صحت اور علاج پر ذاتی اخراجات کرتی ہے جو دیگر ممالک سے کہیں زیادہ شرح ہے،پاکستان میں صرف 38فیصد صحت کے اخراجات سرکاری سطح پر ادا ہوتےہیں جو دیگر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک سے بہت کم ہیں ، اس کے مقابلے میں جرمنی میں 80فیصد ، کینیڈا 71فیصد ، انڈونیشیا 52فیصد ، چین 55فیصد ، ملایشیا50فیصد ، سری لنکا40اور بھارت میں 39فیصد صحت پر سرکاری طور پر اخراجات کیے جاتے ہیں،پاکستان میں صحت کے شعبے پر مجموعی جی ڈی پی کا ایک فیصد سے بھی کم فنڈز مختص کیے جاتے ہی، پاکستان میں سال 2023-24 میں وفاقی سطح پر صحت کے شعبے پر 35ارب89کروڑ روپے خرچ کیے گئے ، پنجاب میں 450ارب 61 کروڑ ر وپے ، سندھ میں 204ارب63کروڑر وپے ، کےپی میں 122ارب34کروڑ روپے ، بلوچستان میں 29ارب69کروڑر وپے اور مجموعی طور پر پاکستان میں صحت کے شعبے پر 843ارب18کروڑ روپے خر چ کیے گئے۔