کراچی( اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حب کینال کا کام معیاری ہے ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہےاس نئی کینال کا افتتاح ہر صورت 13 اگست کو کیا جائے گاکراچی کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تعمیر کیا جانے والا اہم اور طویل المدتی منصوبہ نیو حب کینال مقررہ وقت سے قبل مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل شہر کے لیے ایک بڑی کامیابی اور تاریخی سنگ میل ہے، جو تقریباً بائیس سال بعد کراچی میں پانی کی فراہمی کا پہلا بڑا منصوبہ ہے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے افسران اور ماہرین کے ہمراہ نیو حب کینال کا دورہ کیا اور مختلف سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا۔