کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی اورجماعت اسلامی کے نائب امیر سیف الدین ایڈوکیٹ نے حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی نہرحب کینال ٹو، میں ناقص میٹریل کے استعمال، بدعنوانی اور اربوں روپے کے فنڈز سے پانی فراہمی جیسے اہم ترین منصوبے میں ناقص کام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے اس مبینہ سنگین کرپشن کے خلاف سٹی کونسل میں قرارداد پیش اور بھرپور احتجاج کریں گےاپوزیشن لیڈر نے نیب سے مطالبہ کیا کہ وہ اس منصوبے میں ہونے والے کرپشن کے الزامات کی فوری تحقیقات کرےسیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ حب کنال کی تعمیر بھی ملیر ایکسپریس وے المعروف بہ شاہراہ بھٹو کی طرح ہے جس کی سائیڈ کی دیواریں بارش کے معمولی چھینٹے سے ڈھے گئیں تھیں، حب کینال ٹو کی مرمت و تعمیر میں اربوں روپے خرچ کیے گئے لیکن نہر کی موجودہ حالت انتہائی خراب ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ واٹر بورڈ کی کرپٹ لابی نے 12 ارب 76کروڑ روپے کی خطیر رقم جو عوام کے خون پسینے کا پیسہ ہے کرپشن اور نا اہلی کی نذر کر دیا ہے۔