کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ مودی داخلی سلامتی اور خارجہ تعلقات کے معاملے پر 200فیصد ناکام رہے، وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات پر ملک چلا رہے ہیں، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے آپریشن سندور کے خاتمے میں ثالثی کے دعووں کو امریکی صدر کی "توجہ حاصل کرنے کی خرابی" قرار دیا ہے۔حیدرآباد میں ʼآف دی کف کے ایک سیشن میں دی پرنٹ کے ایڈیٹر ان چیف شیکھر گپتا کے ساتھ گفتگو میں ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی داخلی سلامتی اور خارجی تعلقات میں ملک کی خود مختاری کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے کیونکہ انہوں نے ٹرمپ کو ایجنڈا اور بیانیہ طے کرنے دیا۔