• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے مالیاتی مشیر کے کام چھوڑنے سے قومی خزانے کو 5 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ

اسلام آباد( مہتاب حیدر)دنیا کی مشہور ریئل اسٹیٹ کمپنی جونس لینگ لاسیلےکے پاکستان کے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے مالیاتی مشیر کے طور پر کام چھوڑنے کے فیصلے کے باعث قومی خزانے کو تقریباً 5 کروڑ ڈالر کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے، جب کہ اس ٹرانزیکشن کی تکمیل میں بھی ممکنہ تاخیر متوقع ہے۔دوسری جانب نیشنل بینک آف پاکستان نے وزارت خزانہ کو باقاعدہ خط ارسال کر کے یہ استفسار کیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کو دیے گئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرضے کا مستقبل کیا ہو گا، خصوصاً اب جب کہ JLL نے مفادات کے ٹکراؤ (conflict of interest) کو بنیاد بنا کر اس منصوبے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا، تاہم خدشہ ہے کہ اس قرض کی ادائیگی کا بوجھ بدستور قومی خزانے پر پڑتا رہے گا۔ یہ قرض نیشنل بینک نے 2020 میں روزویلٹ ہوٹل کو دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید