اسلام آ باد ( رانا غلام قا در ) نئےمالی سال کے پہلےمہینےسالانہ اورماہانہ بنیادوں پرٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا-جولائی میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب انہترکروڑ ڈالرز پرپہنچ گئیں جو سالانہ بنیادوں پرتنتیس فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جولائی میں ٹیکسٹائل برآمدات سالانہ بنیادوں33اعشاریہ 07 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 69کروڑ ڈالرز رہیں۔