اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بدھ کے روز کے-الیکٹرک سے متعلق متعدد اراکین اسمبلی کی شکایات سامنے آگئیں۔ پارلیمانی سیکرٹری ساجد مہدی تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر سپیکر ایاز صادق نے سوال کو موخر کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے بجلی عبد الر حمن کانجو کو کراچی کے ممبران اسمبلی کیلئے بریفنگ کے اہتمام کی ہدایت کردی۔ پیپلز پارٹی کےایم این اے سید حسین طارق نے سوال کیا کہ کے الیکٹرک نے غیر وصول شدہ واجبات کیلئے 76ارب روپے کی معافی کادعویٰ جمع کرادیا ہے۔