• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمبر پلیٹ کا ٹھیکہ 55 کروڑ سے 6 ارب روپے کا ہوگیا، خواجہ اظہار

کراچی (آئی این پی) رہنما متحدہ قومی موومنٹ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹ کا جو ٹھیکہ 2014 میں 55 کروڑ کا تھا وہ اب 6 ارب روپے کا ہوگیا، ثقافت کو قانون اور جغرافیہ میں قید کریں گے تو مخالفت ابھرے گی، سندھ حکومت نے غلطی کی ہے کہ ثقافت کو نمبر پلیٹ پر لا کر اسکا تماشا بنایا ہے، نمبر پلیٹ کا ٹھیکہ 6 ارب کا ہوگیا یہ پیسہ کراچی والوں کی جیب سے جا رہا ہے جو ظلم ہے، جعلی ڈومیسائل دیہی و شہری تفریق کو مزید بڑھا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید