اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر ایلوئے ایلفارو ڈی ایلبا سے ملاقات کی اور پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا ایک خط حوالے کیا، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ۔