اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے نااہل کیے جانے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک احتجاجی واک کی کوشش کی ہے‘ پولیس نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر روک لیا۔پولیس حکام کے مطابق دفعہ 144نافذ ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، ارکان اسمبلی کو سپریم کورٹ کے باہر اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس نے انتباہ کیا کہ اگر آپ آگے گئے تو اپ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔