• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیو اکنامی معاشی حکمت عملی نہیں قومی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلیو اکنامی کوئی معاشی حکمت عملی نہیں بلکہ قومی ضرورت ہے، یہ بات انھوں نے بدھ کو وزیر اعلیٰ ہاوس میں اپنی زیر صدارت "پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (PIMEC)2025" کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے PIMEC 2025 کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک نمائش نہیں بلکہ پاکستان کی میری ٹائم صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور بلیو اکنامی کے طویل مدتی وژن کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
اہم خبریں سے مزید