• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سیمینار، منی لانڈرنگ ملکی معیشت کے لیے بڑا چیلنج، آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، وزیر قانون

اسلام آباد ( طاہر خلیل )وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ ملکی معیشت کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے ،اگر اس جرم میں ملوث ملزمان کو آہنی ہاتھوں سے نہ نمٹا گیا تو یہ صرف قومی معیشت کو تباہ کرنے بلکہ پاکستان کا چہرہ دنیا کی نظروں میں مسخ کرنے کے مترادف ہو گا، جبکہ منی لانڈرنگ سے نمٹنے کیلئے نیب نے پہلا قدم اٹھایا ،چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے حوالہ سے نیب نے پہلا قدم اٹھایا ہے ،قومی مفاد میں تمام ادارے ملکر اپنی زمہ داری نبھائیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار قومی احتساب بیورو (نیب) میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ درپیش چیلنجز اور اُن کے حل کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطح سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،نیب کے سات علاقائی دفاتر کے آفیسرز نے بھی سیمینار میں بذریعہ آن لائن شرکت کی۔سیمینار کا مقصد پاکستان میں ہونے والے مالی جرائم (منی لانڈرنگ) اور اُن کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کا جائزہ لینا اور مشترکہ طور پر اس ناسور کے خلاف اپنا لائحہ عمل طے کرنا تھا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سیمنیار کو موضوع کے اعتبار سے سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حساس نوعیت کے معاملات میں سب سے بہتر حکمتِ عملی ایک چھت کے نیچے اکٹھے ہونا، مسائل کو زیرِ غور لانا اور اُن کا متفقہ طور پر حل تلاش کرناایک بہترین راستہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کسی بھی ملک اور اُس کی معیشت کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور اگر اس جرم میں ملوث ملزمان کو آہنی ہاتھوں سے نہ نمٹا گیا تو یہ صرف قومی معیشت کو تباہ کرنے بلکہ پاکستان کا چہرہ دنیا کی نظروں میں مسخ کرنے کے مترادف ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید