کراچی(سید محمد عسکری)حکومتی پنشن اصلاحات کے خلاف ایکشن کمیٹی فار پینشن سیکورٹی" کا قیام، سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرس ایسوسی ایشن کی کال پر سندھ کی سرکاری ملازمین کی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس سپلا کے مرکزی صدر منور عباس کی صدارت میں ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کی لائبریری میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف ملازمین کی ایسوسی ایشن جن میں سپلا کے علاوہ سسپا کے پروفیسر سید ریحان علی، فپواسا کے پروفیسر ڈاکٹر محسن، سنیوا کے نظر حسین جلالانی، پ ٹ الف کے محمد امین، گواز کے رئیس خان، سکنٹوا صفدر اقبال، ایپکا جام ساقی گروپ کے اعجاز بھٹو، تنظیم اساتذہ کے ڈاکٹر رفیق الاسلام، ایپکا لوکل گورنمنٹ کے جاوید شیخ، لور گریڈ ایسوسی ایشن منظور حسین سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔