• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، پی ٹی آئی ممبران کی کورم کی نشاندہی پر ایوان کی کارروائی معطل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نےپوائنٹ آف آرڈر نہ ملنے پر کورم کی نشاندہی کرکے ایوان کی کارروائی معطل کرادی تاہم بعد ازاں کو رم پوار ہونے پر کارروائی دو بارہ شروع کردی گئی ۔فیصلہ ہوا تھا کہ وقفہ سوالات کے دوران کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی، سپیکر سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے ا س طرز عمل کو طے شدہ فیصلوں سے انحراف قرار دیتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا۔ بدھ کے روزقومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت گیارہ بج کر پانچ منٹ پر شروع ہوا۔ سپیکر نے ایجنڈے کے مطا بق وقفہ سوالات کی کارروائی شروع کی تو پی ٹی آئی کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نےپوائنٹ آف آرڈر پر بات کی اجازت مانگی ۔سپیکر نے کہا کہ پہلے وقفہ سوالات ہو گا۔ اس کے بعد آپ کو بات کرنےکی اجازت دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید