اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) روزگار کے خواہش مند بیروزگا رنوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے فیڈرل کانسٹیبلری میں کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور، اسلام آ باد، لاہور،ملتان، مظفر آ باد ،گلگت ،کراچی، کوئٹہ ، سکھر اور تر بت بھرتی کیلئے 10ٹیسٹ سنٹرز قائم، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف سی میں گریڈ سات میں 2329کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ۔ اس میں پنجاب، خیبر پختونخواہ ،سندھ اور بلوچستان کا کوٹہ بیس بیس فی صد رکھا گیا ہے۔