اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت سیکٹر ایکسپرٹس اور آڈٹ مینٹورز کی بھرتی و تعیناتی کے عمل کو شفاف، مربوط اور یکساں بنانے کیلئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) جاری کر دیے ہیں آٹو ، موبائل، ٹیکسٹائل، آئرن ، آئی پی پیز، فارماسیوٹیکل، بینکنگ، ریئل اسٹیٹ، آئل گیس و دیگر اہم شعبے شامل ہیں ،،چیئرمین کی منظوری سے نوٹیفکیشنز جاری،فیلڈ فارمیشنز میں 158 ماہرین تعینات کیے جائیں گے،ترجیحی شعبہ جات میں آٹو موبائل، ٹیکسٹائل، آئرن اینڈ اسٹیل، آئی پی پیز، فارماسیوٹیکل، بینکنگ، ریئل اسٹیٹ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ، ٹیلی کمیونیکیشن، تمباکو، شوگر اور دیگر اہم شعبے شامل ہیں ۔