اسلام آ باد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے دینی مد رسہ کے طلبہ کے ساتھ پرا ئیو یٹ کمپنی بس کے ایک ڈرائیو ر اور کنڈیکٹر کے انسا نیت سوز سلوک کا ازخود نو ٹس لیتے ہو ئے آ ئی جی اسلام آ باد، آ ئی جی مو ٹر وے پو لیس اور آ ئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی، بچوں کو سیٹوں پر بیٹھانے کی بجائے ڈگی میں سفر پر مجبور کیا گیا، مو ٹر وے پو لیس نے فو ری کا رروائی کر تے ہو ئے کمپنی کی مذ کو رہ بس اور ڈرائیو ر کے نیشنل ہا ئی وے اینڈ مو ٹر وے پو لیس کی حدود میں داخلے پر پابند ی عائد کردی ۔ علا وہ ازیں کمپنی کی تمام بسوں پر بھی پا نچ دن مو ٹر وے پر داخلے پر پا بند ی رہی جبکہ مو ٹر وے پولیس کے ڈیو ٹی پر موجود افسران کے خلا ف غفلت بر تنے پر تا دیبی کا رروائی شر وع کر دی گئی ۔