کراچی( رپورٹ / اختر علی اختر) بین الاقوامی شہرت گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دوست زین احمد سے کینیڈا میں نکا ح کر لیا۔تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ زین احمد ایک مشہور فیشن برانڈ کے مالک ہیں،جس کے ملبوسات بالی وڈ ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر، ریپر فرینچ مونٹانا اور اوسکر انعام یافتہ رض احمد بھی پہن چکے ہیں۔ زین احمد اور آئمہ بیگ 2024 میں پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دیے تھے۔ پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی اور زین احمد کی شادی کی تصدیق خود سوشل میڈیا پر کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے 21 مارچ 2021 کو دُھوم دَھام سے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ان کی منگنی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور ستمبر 2022 میں انہوں نے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے لیے گیت گائے۔ فلم ’’لاہور سے آگے‘‘ کے گیت ’’قلاباز دل‘‘،بے فکریاں،اہل دل، فلم نا معلوم افراد کا نغمہ کیف و سرور، شعیب منصور کی فلم ’’ورنہ‘‘لفظوں میں خرابی تھی، ہونے دو صدقہ (چھپن چھپائی) فلم طیفا ان ٹربل کے گانے،آئٹم نمبر،چن وے سجنا دور، آیا لاڑی اے (فلم جوانی پھر نہیں آنی 2) سمیت کئی مقبول گیت گائے۔