آذربائیجان اور آرمینیا آج وائٹ ہاؤس میں امن معاہدے پر دستخط کریں گے، وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کی میزبانی صدر ٹرمپ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امن معاہدہ صرف آرمینیا یا آذربائیجان کے بارے میں نہیں بلکہ پورے خطے کیلئے ہے اور یہ جانتے ہیں کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ یہ خطہ زیادہ محفوظ اور زیادہ خوشحال جانا جاتا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا کہ صدر ٹرمپ آرمینیا اور آذربائیجان کے ساتھ توانائی، ٹیکنالوجی، اقتصادی تعاون، سرحدی سلامتی، بنیادی ڈھانچے اور تجارت کے معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔