• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ، مودی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں مودی نے کہا ہے کہ اپنے دوست پیوٹن  کے ساتھ بہت اچھی اور تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، ہم نے دوطرفہ ایجنڈے میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔

مودی کے مطابق روس اور بھارت کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین میں تازہ پیش رفت سے آگاہ کرنے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سال کے آخر میں روسی صدر پیوٹن کے دورے بھارت  کا منتظر ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید