• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرومپٹ …

مبشر صاحب، آپ کی جاب کو خطرہ ہے،

میرے پرنسپل نے صاف صاف بتایا۔

لیکن کیوں؟ میں نے احتجاج کیا۔

میں آپ کا سب سے محنتی انگلش ٹیچر ہوں۔

پہلے کوارٹر میں طلبہ کو الفاظ یاد کروا کے ڈکٹیشن لیتا ہوں۔

دوسرے کوارٹر میں گرامر پر زور دیتا ہوں۔

تیسرے کوارٹر میں پنکچویشن درست کرواتا ہوں۔

چوتھے کوارٹر میں درست زبان لکھنے کی مشق کرواتا ہوں۔

پرنسپل صاحب نے کندھے اچکائے،

اے آئی کے دور میں یہ سب سیکھنے سکھانے کا فائدہ نہیں۔

میں نے پوچھا، پھر نوکری کیسے بچاؤں؟

بچوں کو کیا سکھاؤں؟

انہوں نے کہا، درست سوال کرنا سکھائیں۔

تازہ ترین