• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ انڈسٹری کے مکمل خاتمے تک تمباکو نوشی سے نجات ناممکن ہے،کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں سے تمباکو کنٹرول وفد نے ملاقات کی اور انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں سگریٹ خریداری پر پابندی کے اطلاق اور ڈویژن کو سموکنگ فری بنانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ سگریٹ انڈسٹری کے مکمل خاتمے تک تمباکو نوشی سے نجات ناممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارکوں اور سرکاری دفاتر میں نو سموکنگ بورڈز نصب کر دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مربوط پالیسی کے تحت ہی نئی نسل کو تمباکو نوشی سے بچایا جا سکتا ہے۔ تمباکو نوشی کینسر اور دیگر جان لیوا بیماریوں کا بڑا سبب ہے، اس سے بچاؤ کے لیے ہر سطح پر سخت اقدامات ضروری ہیں۔
ملتان سے مزید