امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سن رامن سے ایک اور بڑے پیمانے کی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق تقریباً 20 نقاب پوش افراد نے زیورات کی دکان پر دھاوا بول دیا، ملزمان نے دُکان میں توڑ پھوڑ کی اور ایک ملین ڈالر مالیت کے زیورات لوٹ لیے۔
زیورات کی دُکان سے حاصل کی جانے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ڈکیتی کے بعد ملزمان کو گاڑیوں میں با آسانی فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق کئی مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھی کیلفورنیا کے شہر سن جوز میں اسی نوعیت کی ایک واردات ہوئی تھی جس میں 88 سالہ دکاندار کو نقاب پوش افراد نے زیورات لوٹتے وقت زخمی کر دیا تھا۔