• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوسائٹی ……

ڈوڈو کی ہائوسنگ سوسائٹی کو دیکھ کر میں مچل اٹھا۔

ہم بھی یہیں گھر بنائینگے، میں نے فیصلہ سنایا۔

میری بیوی نے ڈوڈو سے دریافت کیا،

بھیا، یہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے؟

پانی کا بحران تو نہیں ہوتا؟

سیکورٹی کا انتظام ٹھیک ہے؟

مارکیٹ زیادہ دور تو نہیں؟

ڈوڈو کے تمام جوابات تسلی بخش تھے۔

میں نے اطمینان کا سانس لیا۔

لیکن پھر میری بیٹی نے ڈوڈو سے پوچھا،

انکل، یہاں درخت اور سبزہ کس قدر ہے؟

پرندے اور تتلیاں نظر آتی ہیں؟

برسات کے موسم میں جگنو چمکتے ہیں؟

رات کو جھینگر کی آواز سنائی دیتی ہے؟

تازہ ترین