غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں مزید 52 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے جبری قحط کے باعث غذائی قلت سے اموات 100 بچوں سمیت 217 ہوگئیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کے ہتھیار ڈالنے سے انکار کے بعد حماس کا خاتمہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، نیا فوجی آپریشن جلد ختم کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کو غزہ کی حکمرانی سے باہر کر کے غزہ کا سیکیورٹی کنٹرول سنبھالیں گے۔ حماس کا خاتمہ، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کو ہتھیاروں سے پاک کرنا ہمارا مقصد ہے۔
حماس نے کہا کہ نیتن یاہو کا بیان حقائق چھپا کر غزہ کے جنگی جرائم کا جواز دینے کی کوشش ہے۔ نیتن یاہو غزہ جنگ کو طول دینے کے لیے اپنے یرغمالیوں کا استعمال کر رہا ہے۔