• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: متعدد ریاستوں میں شدید بارش، سیلابی صورتحال کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے، وسکونسن میں سڑکوں پرپانی جمع ہو گیا ہے، گاڑیاں ڈوب گئی ہیں اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نیشنل ویدر سروس نے کنساس، آئیووا، نیبراسکا، مسوری، الینوائے اور وسکونسن کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب میکسیکو سٹی میں بھی شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال ہے، میکسیکو سٹی میں خراب موسم کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بینیٹو جواریز ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 3 گھنٹوں کے لیے معطل رہا۔

امریکی نیشنل ویدر سروس کا بتانا ہے کہ  ہفتے سے شروع ہونے والی بارش پیر تک جاری رہ سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید