بھارتی سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی صاحبزادی پریانکا گاندھی نے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بزدل قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو بی جے پی کے خلاف احتجاج کرنے پر حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں راہول گاندھی کے ہمراہ ان کے دیگر ساتھیوں کو، ان کی بہن اور سیاسی رہنما پریانکا گاندھی سمیت حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی کو حراست میں لینے پر پرینکا گاندھی نے کہا، ’سرکار ڈری ہوئی ہے۔‘
انہوں نے حکومت کے خلاف ’سرکار بزدل ہے‘ اور ’گدی چور ہے‘ کے نعرے بھی بلند کیے۔
واضح رہے کہ تقریباً 300 بھارتی اپوزیشن رہنما الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کر رہے تھے جس کی قیادت لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کر رہے تھے۔