کراچی(اسٹاف رپورٹر)لٹل ماسٹر حنیف محمد کی نویں برسی پیر کو خاموشی سے گذر گئی۔اس موقع پر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حنیف محمد نہ صرف ایک عظیم بیٹسمین تھے بلکہ ایک اعلی شخصیت کے مالک بھی تھے ۔حنیف محمد کی ٹرپل سنچری کا ریکارڈ آج بھی شائقین کرکٹ نہیں بھولے۔حنیف محمد کی شاندار بیٹنگ کا ہر کوئی مداح تھا۔ حنیف محمد نے پاکستان کا نام روشن کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہیروز کی خدمات کا برملا اعتراف کرتا ہے۔ حنیف محمد کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔