• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک مقابلے کے خواہشمند کھلاڑیوں کا خرچہ برداشت کرونگا، گورنر سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مارشل آرٹ مقابلے صرف کھیل نہیں بلکہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے کا ذریعہ ہیں، جوکھلاڑی بیرونِ ملک مقابلے میں حصہ لینا چاہے اور اخراجات برداشت نہ کر سکے، اس کا مکمل خرچہ میں خود اٹھاؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں مارشل آرٹس اکیڈمی کے تحت میڈلز و شیلڈز تقسیم تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
اسپورٹس سے مزید