کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے اوور 40 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کردیا۔ ٹورنامنٹ 21 نومبر سے پاکستان میں ہوگا ۔ گروپ ون میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، ساؤتھ افریقا، ہانگ کونگ ، کینیڈا اور یو اے ای جبکہ گروپ ٹو میں آسٹریلیا ، امریکا ، سری لنکا، زمبابوے، سعودی عرب اور ریسٹ آف دی ورلڈ شامل ہیں ۔ ورلڈ کپ میں 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔