• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کھلاڑی ڈیلی الاؤنس کی مد میں 90 لاکھ روپے کے منتظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الائونس کی مد میں 90 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ کھلاڑی فی کس انٹر نیشنل ڈیلی کے لگ بھگ ساڑھے چار لاکھ روپے کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑیوں کو لوکل ڈیلی الاونس کے بھی پورے پیسے نہیں ملے ، ہر کھلاڑی کو 3 ہزار روپے کی بجائے 25 سو روپے کے حساب سے ڈیلی دی گئی۔
اسپورٹس سے مزید