کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایف نائن پارک کو کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے منتخب کر لیا ہے۔ سی ڈی اے نے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی ماہرانہ رائے کے لیے سابق کپتان راشد لطیف کو آن بورڈ لے لیا۔ اسٹیڈیم ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کے حوالے سے راشد لطیف سی ڈی اے کو معاونت فراہم کریں گے۔ گرین ایریا پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے قانونی رکاوٹوں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا، بیشتر حصے کو گرین ایریا رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔