کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پیر کو نئی ون ڈےرینکنگ کا اعلان کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز سے دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کو ایک اور بری خبر ملی۔ گرین شرٹس ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعدکے بعد 3465 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔ عالمی درجہ بندی میں دسویں نمبر کی ٹیم سے ہارنے کے بعد پاکستان کی تنزلی ہوئی۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم نے 4009 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر نویں نمبر پر پہنچ گئی جبکہ بنگلہ دیش ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلا گیا۔ بھارت 4471 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر ہے، نیوزی لینڈ 4160پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 3473پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقاچھٹے اور افغانستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔