• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 50 دن دور، کاؤنٹ ڈاؤن شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے آغاز میں 50 دن رہ گئے ہیں اور کاؤنٹ شروع ہوگیا ہے۔ آئی سی سی چیئرمین جے شا ہ نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زبردست ہیں اور جوش بڑھ رہا ہے، تمام شرکت کرنے والی ٹیموں کیلئے نیک خواہشات ہیں، آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے ٹرافی ٹور کا بھی آغاز ہوگا۔ ورلڈکپ کی میزبانی کرنے والے تمام شہروں، دہلی اور ممبئی میں ٹرافی ٹور ہوگا۔اس موقع پر تقریب میں ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 30ستمبرسے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا ۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلین ٹیم یکم اکتوبر کو اندور میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے اپنی مہم شروع کرے گی۔

اسپورٹس سے مزید