لندن، کراچی ( جنگ نیوز، اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے بانی و قائد نے اتوار کی شب دنیا بھر بشمول پاکستان کے تحریکی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تحریک اوران سے وفاداری کے اٹھائے ہوئے حلف سے آزاد کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ تمام قربانیوں کے باوجود میں اس نتیجہ میں پر پہنچا ہوں کہ میں پاکستان کےگلے سڑے فرسودہ نظام کوتبدیل کرنا توکجا، اپنی مہاجرقوم کو اس کےحقوق دلانے میں بھی ناکام رہا،تاہم ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے ایک اہم سنیئر رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ بانی نے ایم کیو ایم ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، ایم کیو ایم اور قائد آج بھی مہاجر اور مظلوم قوموں کے متفقہ لیڈر ہیں،انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے کے بعد رابطہ کمیٹی کے نمائندے بانی کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر زور دے رہے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر سے مہاجر قوم کی سر کردہ شخصیات اور دیگر قوموں کے رہنمائوں نے بھی لندن سکریٹریٹ رابطہ کر کے قائد کے اعلان کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں۔