اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )ٹوکیو میں ہونے والے ایک باکسنگ ایونٹ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے 2 جاپانی باکسر انتقال کرگئے۔28 سالہ باکسر کو ہیروماسا اوراکاوا 2 اگست کو یو جی سائٹو کے خلاف اپنے مقابلے کے آٹھویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہیں سر پر چوٹ لگنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ ہفتے کے روز انتقال کر گئے۔