• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبوڈیا کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا، 3 تھائی فوجی زخمی

کراچی(نیوزڈیسک)تھائی فوج نے کہا ہے کہ کمبوڈیا کے قریب سرحدی علاقے میں گشت کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3فوجی زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان گزشتہ ماہ 5 روزہ خونریز جھڑپ کے بعد طے پانے والی جنگ بندی کے چند روز بعد پیش آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا تھائی لینڈ کے صوبہ سی ساکیت اور کمبوڈیا کے صوبہ پریہ ویہیئر کے درمیانی علاقے میں اُس وقت پیش آیا، جب گشت میں مصروف ایک فوجی نے غلطی سے بارودی سرنگ پر پاؤں رکھ دیا تھا، جس سے ایک فوجی کا پاؤں ضائع اور دیگر 2 زخمی ہوئے،تینوں زخمی فوجیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید