• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا ایس سی او سربراہی اجلاس میں مودی کی شرکت کا خیرمقدم

لاہور(خالدمحمودخالد) چین نے تیانجن میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا باضابطہ خیرمقدم کیا۔ یہ کانفرنس 31اگست سے 1 ستمبر تک منعقد ہوگی۔ بھارت کا کہنا ہے کہ مودی کے دورہ چین پر پوری دنیا کی نظر ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان Guo Jiakun نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ چین وزیر اعظم مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے تیانجن سربراہی اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے یہ سربراہی اجلاس یکجہتی، دوستی اور ٹھوس نتائج کی علامت بن جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید