نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی قومی ائرلائن، ائر انڈیا نے یکم ستمبر سے واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ائر انڈیا نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ بھارت اور امریکہ کے دارالحکومتوں کے درمیان یکم ستمبر سے پروازیں بند کر دے گی۔اس کی وجہ کمپنی کے مطابق پرانے بوئنگ طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کے باعث طیاروں کی کمی اور بھارتی ائرلائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش بتائی گئی ہے۔نئی دہلی اور واشنگٹن ڈی سی کے درمیان سروس کی معطلی ائر انڈیا کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے جو اس وقت سخت ریگولیٹری نگرانی کا سامنا کر رہی ہے۔یہ نگرانی جون میں احمدآباد میں پیش آنے والے ایک حادثے کے بعد مزید بڑھ گئی ہے جس میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔