کراچی(نیوز ڈیسک)جرمنی میں چاقو حملہ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک جبکہ کئی دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعات ہالے اور گیلڈن نامی شہروں میں پیش آئے۔جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق ہفتے کو رات گئے ملک کے ایک مشرقی شہر ہالے میں ایک اپارٹمنٹ بلاک کے باہر ایک 47 سالہ خاتون کو چاقو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔