• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان، حزب اللّٰہ کے اسلحہ گودام میں دھماکا، 6 فوجی جاں بحق

بیروت (اے ایف پی) لبنان کے ضلع صور میں اسرائیلی سرحد کے قریب حزب اللہ کے ایک اسلحہ گودام میں دھماکے سے چھ فوجی جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ فوجی حالیہ اسرائیل حزب اللہ جنگ کے بعد بچے ہوئے اسلحہ اور غیر پھٹے بارودی مواد کو ہٹا رہے تھے کہ دھماکا ہوا۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب لبنان حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے، جس کی حزب اللہ اور ایران نے مخالفت کی ہے۔ حکومت نے فوج کو اگست کے آخر تک اسلحہ صرف سرکاری اداروں تک محدود کرنے کا منصوبہ پیش کرنے کا کہا ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشن نے حال ہی میں اسی علاقے میں مضبوط سرنگوں کا ایک نیٹ ورک دریافت کیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید