• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ اور کینیڈا کے بعد آسٹریلیا نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

کراچی(نیوزڈیسک)فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور مالٹا کے بعد آسٹریلیا نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز (Anthony Albanese) کا کہنا ہے کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کریں گے، لیکن فلسطینی ریاست میں حماس کے لیے کوئی مستقبل نہیں ہو سکتا۔انتھونی البانیز کا کہنا تھا غزہ کی صورتحال دنیا کے بدترین خدشات سے آگے بڑھ چکی ہے، اسرائیل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ادھر نیوزی لینڈ نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر غور شروع کردیا۔

دنیا بھر سے سے مزید