کیف (نیوزڈیسک)یوکرین نے روس کی جانب سے قبضہ کیے گئے اپنے علاقے چھوڑنے سے انکار کردیا۔یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ہمارا آئین علاقائی معاملات میں کسی قسم کے سمجھوتے کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ اور روس کے صدر پیوٹن مذاکرات میں یوکرین کی شمولیت پربھی زور دیا ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین یوکرین نے روس کی جانب سے قبضہ کیے گئے اپنے علاقے چھوڑنے سے انکار کردیاہے۔یوکرینی صدر نے امریکی صدر کے بیان پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یوکرینی عوام اپنی زمین قابض کو تحفے میں نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کا آئین علاقائی معاملات میں کسی قسم کے سمجھوتے کی اجازت نہیں دیتا۔