• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب نام لیکر بتاؤں گا کون پرتگال میں جائیدادیں خرید رہا ہے، خواجہ آصف

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ اب رولا پڑگیا ہے تو نام لیکربتاؤں گا کون کون پرتگال میں جائیدادیں خرید رہا ہے، میرے پاس دوکمرے کا فلیٹ ہے، پچھلے 25 سال سے وہاں رہ رہا ہوں، میرا تو کوئی بابو محلے میں گھر نہیں ہے، میرے پاس اپنی گاڑی ہے، سرکاری گاڑی بھی نہیں ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اپنے استعفے کی خبر کو بے بنیاد قرار ہوئے ایسے خبروں کی تردید کی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بیورو کریسی کا پچھلے 78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا ، انہوں نےسوال اٹھایا کہ کیا کسی نے سوچا ہےکہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ بیوروکریسی کو تمام قوانین اورقواعد کا پابند ہونا چاہیے جوبحیثیت پارلیمنٹیرینز مجھ پرلاگو ہوتے ہیں۔ میرے پاس اپنی گاڑی ہے، سرکاری گاڑی بھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ میں نے بیوروکریسی کی شان میں بس اتنی گستاخی کی کہ یہ پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں، مجھے نہیں پتہ تھا کتنے لوگ خرید رہے ہیں یا اتنا رولا پڑ جائے گا اور اب رولا پڑگیا ہے تو میں انکوائری بھی کررہا ہوں اور نام بھی بتاؤں گا۔ خواجہ آصف کاکہناتھاکہ اب نام لے کربتاؤں گا کہ کون کون وہاں جائیدادیں خرید رہا ہے جس کے ذریعے وہاں جائیدادیں خریدی گئیں، اس نے ان کی تصویریں بھی بنائی ہوئی ہیں، میں نے رولا ڈلوا دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید