• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نسل کی جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے مکمل آگاہی ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہنر مند نوجوان معاشی سرگرمیوں میں اپنی ذہانت اور توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ترقی کے ثمرات عوام الناس تک پہنچانے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، نوجوان نسل کوجدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے مکمل آگاہی کی فراہمی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے تاکہ نوجوان نسل عالمی سطح پر دوسرے ممالک کے نوجوانوں کے ہم پلہ ہو سکیں۔ پاکستان کی نوجوان آبادی  ملکی معاشی ترقی میں بنیادی پہیے کی حیثیت رکھتی ہے،نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کے عالمی دن پر اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان کی نوجوان آبادی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،پاکستان کی نوجوان آبادی نہ صرف عزم و ہمت اور بہادری کی مثال ہے بلکہ ملکی معاشی ترقی میں بنیادی پہیے کی حیثیت رکھتی ہے، نوجوان نہ صرف قومی اور عالمی افق پر ملک کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ مقامی سطح پر بھی مختلف شعبہ ہائے معیشت میں اپنا تعمیری کردار ادا کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید