اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دو نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطا بق وزیر اعظم نے یہ منظوری نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر بھیجی گئی سمری پر دی۔ ذرائع کے مطا بق حکومت پاکستان نےمتحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔شفقت علی خان اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔